Breaking News

Saturday, January 27, 2024

رپورٹ طاہر شاہی گوجر خان

ماشاءاللہ گلیانہ تا دولتالہ روڈ کی مشہور جگہ چھینہ شریف کی مشہور( کسی۔پُلی ) کی صورت حال 
اس کام کو میں شکریا کا نام دوں یا کیا دوں 
یہ روڈ کوئی عام روڈ نہیں بلکہ گوجرخان میں  سب سے زیادہ استعمال ہونے والے روڈ گلیانہ تا دولتالہ ہے کچھ عرصہ روڈ کا کام سٹارٹ ہوا علاقہ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی خیر بات بھی خوشی کی تھی روڈ بننے کے دوران جو اہل علاقہ نے تکلیفیں سہیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں خاص کر جوبارشوں کے دوران خیر اللہ اللہ کر کے ہم نے وہ مرحلہ تیار کرلیا اس میں کوئی شق نہیں روڈ کاجو کام ہوا مثالی ہوا اب آئیں دوسرے مرحلے میں 
میرا ایک معصومانہ سوال 


ٹھکیدار یا انتظامیہ سے جو بھی کروا رہا ہے کیا عوام کے مقدر میں زلالت لکھی ہے یا آپ نے زبردستی زلیل کرنا تہیہ کیا ہوا ہے کسی حال میں لوگوں کو جینے نہیں دینا آل ریڈی ٹھیک بنی روڈکوتوڑنا یا تو آپ ساتھ ہی کام کریں پھر تو بات بنتی ہے ساری روڈ توڑو عوام سے بجائے دعاوں کے بددعائیں سمیٹیں کچھ دن پہلے یہاں ایک نوجوان اپنی بوڑھی ماں کے ساتھ موٹرسائیکل میں جارہاتھا خراب ٹوٹی روڈ کی وجہ سے اسکی والدہ کی بازو فیکچر ہوگئی جو پھر ان ماں جی نے دعائیں دی آپ سمجھ گئے ہونگے بلکہ یہاں پر وارداتیں بھی بلا ناغہ معمول بن گئی ہیں لوگ خوف کی وجہ سے یہ رستہ بھی استعمال نہیں کررہے 
خدارا ہاتھ جوڑ کے اپیل ہے اس جگہ کو فلفور ٹھیک کروائیں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جاسکے 
یاپھر 
انتظامیہ 
یا کرتے دھرتوں سے سوال 
کیا کسی بڑے سانحہ کا انتظار کر رہے ہو 
یا جب تک کسی کی جان جائے پھر 
فلفور کام ہوگا 
یا کڑوروں کی ڈکیتی 
یا زلیل ہوتے رہے 
یا ہم بھیڑ بکڑیا ں بنے رہے 
یا گونگے بن جائیں 
یا اپنا حق نہ مانگیں 
تو پھر اس سے بہتر ہے جیسے پہلے روڈ تھی لوٹا دو کم از زلیل تو نہ کریں 
اہل علاقہ کا پرزور مطالبہ

No comments:

Post a Comment

Designed By Published.. Blogger Templates